12 ستمبر، 2016، 11:45 AM

تہران میں نماز عید الاضحی آيت اللہ خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی

تہران میں نماز عید الاضحی آيت اللہ خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید الاضحی آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں  نماز عید الاضحی آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔

نماز عید الاضحی سے قبل عراق کی اسلامی مزاحمتی  تنظیم نجباء کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے علاقہ کی صورتحال کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں آل سعود حرمین الشریفین کی آڑ میں  اسلامی ممالک میں اسرائيلی منصوبوں کو نافذ کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور  اسرائيل کو مضـوط بنانے کے سلسلے میں آل سعود کو امریکہ کا تعاون بھی حاصل ہے۔۔

News ID 1866858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha